مشرق وسطی

یمن: الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کا حملہ، 1 شہید 7 زخمی

شیعہ نیوز : سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید جبکہ 7 کو شدید زخمی کردیا ہے۔

سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے جس کے نتیجےمیں ایک عام شہری شہید اور ایک خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان میں سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سرحدی شہر جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتر دیا ہے جبکہ متعدد فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب یمنی سرکاری فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آل سعود کے تربیتی مراکزپرزلزال 1 میزائل داغے تھے۔
غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق اب تک یمن میں 91ہزار600 افراد مارے گئے ہیں۔

(ACLED) نے سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے(ACLED) نامی ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور انصاراللہ کے درمیان جنگ کے نتیجے میں رواں سال 11 ہزار 900 عام شہری مارے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 2018 میں 30 ہزار 800 افراد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button