دنیا

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی

شیعہ نیوز : نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی جسمانی صورت حال کے بارے میں حکومت کو سخت خبر دار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سرکردہ ارکان نے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صدر محمد بوہاری پر عائد ہو گی۔

اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے اہل خانہ نے بھی ان کی جسمانی حالت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ تازہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے خون میں زہریلے مواد کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کو جیل میں زہر دیا گیا ہے۔

اسلامی تحریک نے ایک بار پھر آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم کادونا کی عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر میں واقع امام بارگاہ پر حملہ کر کے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button