پاکستانی شیعہ خبریں
جھنگ، جامعۃ القائم میں دین شناسی شارٹ کورس اختتام پذیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) موسم گرما کی تعطیلات کے موقع پر جامعۃ القائم سیوا سادات جھنگ میں اسکولوں کے طلبہ کیلئے 20 روزہ دین شناسی شارٹ کورس منعقد کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ مولانا سید شبیہ الحسن نقوی اور اساتذہ نے احکام، عقائد، سیرت، اخلاق اور تعلیمات قرآن مجید کے موضوعات پر دروس دیئے۔ کورس کے اختتام پر طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اختتامی تقریب میں سرپرست اعلیٰ جامعہ سید کوثر علی شاہ اورسید اختر علی شاہ اور معززین علاقہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔