
مشرق وسطی
داعشی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 7 شامی بچے جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ دیر الزور میں داعشی دہشت گردوں کی طرف سے نصب کئے گئے بم کے دھماکے کے نتیجے میں شام کے 7 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی دیر الزور کے گاؤں دبلان میں بچے کھیل کے دوران داعش کے نصب شدہ بم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زودار دھاکہ ہوا اور شامی بچے جاں بحق ہوگئے۔
ادھر گذشتہ روز بھی صوبہ حماہ میںداعشی دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں پے در پے شکستوں سے بوکھلائے ہوئے داعشی دہشت گردوں نے شامی حکومت کی عملداری والے علاقوں میں بھی عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔