مشرق وسطی

برطانیہ کو تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایران کی تیل بردار جہاز کو سمندرمیں ضبط کرکے شرارت کا آغاز کیا ہے اور اس کا تمہیں بعد میں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن خطے میں بد امنی پیدا کرنا چاہتا ہے اسی لئے وہ کبھی ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتا ہے البتہ اسے اس سلسلے میں ایرانی ايئر ڈیفنس نے منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ ایران کی تیل بردار جہاز کو ضبط کرکے دشمن نےنئی شرارت کا آغاز کیا ہے جس کا ایران مناسب وقت میں بھر پور اور منہ توڑ جواب دےگا۔

صدر حسن روحانی نے برطانیہ کے اقدام کو غلط ، بے بنیاد اور خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی بحریہ نے اسپین کی بحری حدود میں ایران کی تیل بردار جہاز کو ضبط کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا جس کا تاوان برطانیہ کو ادا کرنا پڑےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی اس خطا کی سنگینی کا علم بعد میں ہوگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے ایران کے اقتصاد کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ایران آج دشمن کی اقتصادی دہشت گردی کا بھر پور انداز میں مقابلہ کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button