شیخ زکزکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، قاسم شمسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے کہا ہے کہشیخ زکزکی کی گرفتاری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزکی کو گزشتہ چار سال سے ظالم و جابر حکومت نے گرفتار کیا ہوا ہے اورجیل کے اندر زہر دیا جارہا ہے جس سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے،نائجیریا حکومت کے اس ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس میں دومومنین شہید بھی ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی نے نائیجریا میں اسلام کے انقلابی پیغام کو کروڑوں تک پہنچایا جس کے لئے انہوں نے اپنے بچے قربان کر دیے لیکن ظالم و جابر اسٹبلشمنٹ سے سمجھوتہ نہیں کیا۔
مرکزی صدر نے شیخ زکزکی کے عزم و حوصلہ، استقامت اور جذبہ ایثار وقربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شیخ زکزکی کی کاوشیں دور حاضر کے مسلم حکمرانوں کے لئے عملی نمونہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریا کی عدلیہ کے فیصلہ کے باوجود شیخ زکزکی کو رہا نہیں کیا جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز بلند کرنی چاہئے اور رہا ئی کا مطالبہ کرنا چاہئے اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے سوال کرنا چاہئے کہ آخر کس بنیا دپر آیت اللہ زکزکی کو گرفتا ر کیا گیا ۔