نائیجیرین فوج کے ہاتھوں شیخ زکزکی کے حمایتیوں پر فائرنگ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائیجیریا کے فوجیوں نے اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایتیوں کے مظاہرے میں شریک لوگوں پر حملہ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے حامیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور جیل میں قید شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
نائیجیریا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ۔
نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ زکزکی کی رہائی کا بھی حکم جاری کردیا ہے لیکن نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے انہیں ابھی تک جیل سے رہا نہیں کیا ہے ۔
جیل میں آیت اللہ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نائیجیریا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لوگ کی ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔