مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی صدر کا ایرانی ڈرون گرانے کا بیان مضحکہ خیز ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نےایرانی ڈرون کو مارگرائے جانے کے امریکی صدر کے دعوے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بریگیڈیئر جنرل ابولفضل شکارچی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھوکھلے دعووں کے برعکس خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کارروائی کرنے والے سارے ایرانی ڈورنز محفوظ ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز اور ایرانی ڈورن کے درمیان مقابلے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

بریگیڈیئر ابولفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر کے اس طرح کے بے بنیاد دعوے دراصل خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی پیدا کرنے کی امریکی سازش کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج بدستور چوکس اور ہوشیار ہیں اور تمام بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی سرزمین کی حدود بالخصوص خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کی نگرانی کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button