مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے انصار اللہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان یمنی مجاہدین کی تحریک انصار اللہ سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن پر جارحیت کے ماسٹر مائنڈسعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے انصار اللہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔

سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا صارف مجتہد نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہےکہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان یمنی مجاہدین کی تحریک انصار اللہ سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بن سلمان نے یمن کے متعدد قبائل کے عمائدین کو انصار اللہ کے پاس بھیج کر معاہدے اور جنگ کے خاتمے کے لئے کچھ تجاویز دی ہیں۔

مجتہد کے مطابق بن سلمان نے کہا ہے کہ انصار اللہ شمالی یمن کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے اور اور اس کے بدلےجنوبی یمن سے لاتعلقی کرلے۔،اس کے علاوہ انصار اللہ، یمن کے مہرا صوبے سے بحیرہ عرب تک بچھائی جانے والی سعودی عرب کی تیل پائپ لائن میں بھی رکاوٹ نہ ڈالے ۔

واضح رہے کہ مجتہد کا تعلق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ہے،جو فرضی نام سے سعودی انتظامیہ کے اندر کی خبریں لیک کرتے رہتے ہیں ۔

یمن کے انصار اللہ نے بن سلمان کی سبھی تجویزوں کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ وہ یمن کے سبھی علاقوں سے باہر نکل جائیں اوریمن میں تباہی کے عوض اربوں ڈالر کاہرجانہ بھی ادا کریں ۔

نیویارک ٹائمز نے گزشتہ جمعے کو لکھا تھا کہ یمن جنگ سے امارات کے نکلنے کے بعد سعودی عرب بہت مایوس ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں سعودی فوجی اتحاد نے یمن پر گزشتہ چار سالوں سے بمباری و جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں لیکن یمن کی غیور قوم نے سعودی اتحاد کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے استقامت کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے جس کے بعد سعودی فوجی اتحاد مسلسل شکست سے دوچار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button