دنیا

بحرین اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ آشکار ہو گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے جمعرات کے روز امریکہ میں اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹزسے ملاقات کی۔ خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صیہونی ریاست کےساتھ دوستی کی یہ کھلم کھلا کوشش ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 14 کے مطابق بحرینی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات واشنگٹن میں مذہبی آزادی سے متعلق ایک کانفرنس کے موقعے پرہوئی۔ یہ ملاقات ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک کی جانب سے کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے مختصر ملاقات میں مصافحہ کیا، خوش گوار موڈ میں یادگار تصاویر بنوائیں تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

مشرق وسطیٰ کےلیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے جمعرات کو ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے صفحے پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں بحرینی وزیرخارجہ آل خلیفہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کوایک ساتھ کھڑے خوش گوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسن گرین بیلٹ نے اس ملاقات کوشاندار قراردیا اور لکھا کہ رواں ہفتے بحرینی اوراسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات خطے میں ایک اچھی پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکہ کی دعوت پرمشرق وسطیٰ کے لیے ایک معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس نام نہاد اقتصادی کانفرنس میں فلسطینیوں کو بعض معاشی مراعات دے کران کے سیاسی حقوق دبانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ فلسطینیوں اور کئی عرب ممالک نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button