مشرق وسطی

عراقی فوج نے داعش کے 23 مخفی ٹھکانے تباہ کر دیئے، 7 واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فورسز نے ملک کے شمال میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے نینوا کی سنیسلہ جھیل کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 19 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ادھر الشمسیات جزیرے میں بھی 4 داعشی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پرعراق فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button