
مشرق وسطی
حزب اللہ کا فلسطینیوں کے مکانات مسمارکرنے پر اسرائیل کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے مکانات منہدم کرنے پر اسرائیل کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے اس قسم کے وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کو آوارہ وطن کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے گھر گرانے کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔