دنیا

دنیا کے دانشوروں کا ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے یو این کو خط

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا کے پچاس دانشوروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی شیخ ابراہیم زکزکی کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلوبل ریسرچ ویب کے مطابق دنیا کے، باون نامور یونیورسٹی اساتذہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائیں۔

خط میں آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد اور ایذا رسانی کے نتیجے میں دونوں کی حالت، دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کرانے کے لیے حکومت نائیجیریا پر دباؤ ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button