مشرق وسطی

یمنی فوج کا نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی صعدہ پر شدید بمباری کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے السدیس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے السدیس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو زلزال ایک قسم کے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح منگل کے روز جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ملک خالد ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ائیرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف دو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا۔

اس حملے کے نتیجے میں ملک خالد ائیرپورٹ بند کر دیا گیا۔ اس حملے کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں ملک خالد ائیرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ائیرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حملے تیز کر گئے ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے گذشتہ ہفتے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت بند اور یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے مجازہ الغربیہ میں ایک اہم کارروائی کر کے سعودی اتحاد کے تین فوجی ہیڈکوارٹرز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے حال ہی میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ یمن پر حملہ کرنے والے جارح فوجیوں کے لئے جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button