دنیا

اسرائیل کا حماس اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا اعتراف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت کے سیکیورٹی ذرائع نے حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی تحریک حماس کی دفاعی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے حماس و حزب اللہ کے محاذوں پر ایک ساتھ جنگ سے اسرائیلی فوج کے خوف و ہراس کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کو اس وقت اس کھلی حقیقت کا سامنا ہے کہ آئندہ کوئی بھی جنگ ماضی کی جنگوں سے بہت مختلف ہو گی۔

اسرائیلی حکومت کے سیکیورٹی ذرائع نے حماس اور حزب اللہ کی ڈرون توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ، اپنے میزائلوں سے اسرائیل کی وزارت جنگ کی عمارت اور تجارتی مراکز کو بخوبی نشانہ بنا سکتی ہے۔

اس سے قبل موساد کے سابق نائـب سربراہ رام بن بارک نے بھی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقابلے میں تل ابیب کی ناتوانی کا اعتراف کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button