
یورپی یونین کا ایران جوہری پروگرام کی بھر پور حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں ایران کے جوہری پروگرامز بالخصوص فردو اور اراک کو جاری رکھنے کی بھر پور حمایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ہنگامی اجلاس کا آج بروز اتوار کو ماہرین کی سطح پرایران ، گروپ 4+1 اور یورپی یونین کی نمائندہ کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمڈ نے ہونے والے اجلاس کی قیادت کی۔
ایران جوہری معاہدے کے اصولوں کے مطابق مشترکہ کمیشن کا اجلاس، اس بین الاقوامی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔
واضح رہے کہ عراقچی نے اس اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ اجلاس کی فضا تعمیری اور مبثت تھی لیکن ایرانی مسائل سنجیدہ ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ہنگامی اجلاس، دونوں فریقین یعنی ایران اور دیگر یورپی فریقین کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ سے متعلق اپنی شکایات کو بیان کرنے کیلئے انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران جوہری معاہدے کے نفاذ میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں سے جوہری معاہدے سے ایران کی جزوی دستبرداری کے حوالے سے عالمی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ اور یورپی ممالک کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق ناقابل قبول کارکردگی کے رد عمل میں ایرانی نئے فیصلے شامل ہیں۔
نائب ایرانی ویر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا کہ ہونے والے اجلاس میں مذاکرات بالکل مثبت رہیں اور اس میں ساری فریقین کیجانب سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر پابندر رہنے پر زور دیا گیا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ہونے والے اجلاس میں ایران نے اپنے تمام مطالبات پورا ہونے تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماہرین کی سطح پر مشترکہ کمیشن کی نشست، وزرائے خارجہ کی نشست کی جگہ منعقد نہیں ہوگی بلکہ یہ وزرائے خارجہ کی نشست کا پیش خیمہ ہے۔