اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بارشوں و سیلابی ریلوں سے متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے، علامہ کامران عابدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں اور فلاحی اداروں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھرپور اعانت کریں اور کوشش کی جائے کہ متاثرہ افراد کی بحالی اور ہلاک شدگان کو مالی معاونت مل سکے، اسکے ساتھ ساتھ زخمیوں کے علاج معالجہ اور دیگر نقصانات کا بھی ازالہ ہو، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ کامران حیدر عابدی نے اس بات پر بھی غم و غصہ اور برہمی کا اظہار کیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے بروقت ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہیں کئے، جو کہ نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے سوا کچھ نہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے متاثرین سے کہا کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، اسکے علاوہ بارشوں کے بعد گندگی، کچرے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور گلے کوچوں میں بھرا ہوا پانی صاف نہ ہوسکا، اس کیلئے وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button