
صیہونی فوج کی گھر گھر تلاشی ، 23 فلسطینی زیر حراست
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی حملوں میں ماخوذ تھے۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر چھاپے کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت الشيخ المحرر ضرار حمادنہ، عمرو حمادنہ، سابق اسیران أدہم شولی، مناضل سعادہ، حمزہ ياسين، محمد حمادنہ، أبیّ حمادنہ، عمر دغلس، براء جرارعہ، أحمد إبراہيم صوالحہ اورعاصم دغلس کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بلعا کے مقام سے رسمی البلیک کو حراست میں لیا۔
شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران صحافی محمد عتیق، برقین سے مہدی جمیل عاصی اور محمد فاروق عابد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ سے فارس عادل الطیطی، سبق اسیر ھیثم عواد جراھید، مروان عواد جراعید، جب کہ بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کےدوران طارق العموری، مجد أبو رومی، مظفر أبو رومی، اورمحمد زہريا عليان کو گرفتار کیا گیا۔