دنیا

چین کی کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چین نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی جغرافیائی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لداخ کی ہندوستانی یونین میں شمولیت پر اعتراض اُٹھایا اور اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

چین نے اپنے بیان میں ہندوستان کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جسے پاکستان اور بھارت کو باہمی رضامندی اور پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے دو ریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا ہے جب کہ لداخ کے چند علاقوں پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button