
ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 4 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکورٹی فورسز اور پولیس کے کلاچی کے جنگلوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 4 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ۔
زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیا،اس دوران علاقے میں چھپے تکفیری دہشتگردوں دہشت گروں نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی،سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی کاروائی میں 4 تکفیری دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے کہ جس کے 8 قدمات ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مختلف تھانوں میں درج تھے،اور ان دہشتگردوں کے خلاف طویل عرصے سے کاروائیاں کی جا رہی تھیں لیکن مطلوبہ دہشتگرد ہمیشہ فرار ہو جایا کرتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے 2 تکفیری دہشتگردوں کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد ہوئے ہیں۔