مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
بیت المقدس کے مسلمانوں اور عیسائیوں کی یکجہتی کا مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین میں کل جُمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی مسلمان اور عیسائی برادری کے درمیان مثالی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ دونوں مذاہب کے پیروکاروں نے صور باھر کی وادی حمص میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماعی نماز جمعہ ادا کی۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل صیہونی فوج نے صور باھر کی وادی حمص کالونی میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسمار کردیئے گئے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بے گھر ہوگئی تھی۔
کل جمعہ کو فلسطینی شہریوں نے وادی حمص کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے گرائے گئے مکانات کے ملبے پرجمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیمپ بھی لگایا اور ہفتہ وار احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔