مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری، 5 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح بھی غاصب صیہونی حکومت کےجنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button