اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی اسکی حوصلہ افزائی کا سبب ہے، حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے فلسطینی قوم کیخلاف گھناؤنے جرائم پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی اسرائیل کیطرف سے غزہ کی پٹی کے محاصرے اور مزید جرائم کے ارتکاب پر اُسکی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، جو بین الاقوامی اور انسانی حقوق پر مبنی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

زرائع کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئےفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی قوم پر پڑنے والا دباؤ ان کے غم و غصہ کی صورت میں ایک دن ضرور غاصب صیہونی رژیم پر نکلے گا، کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور مسحد الاقصیٰ پر حملوں سمیت اپنی دہشتگردی کے منظم جرائم کو ختم نہ کیا تو وہ دن بھی ضرور آئے گا، جب فلسطینی قوم ان تمام اقدامات کے نتیجے میں تحمل کرنے والے اپنے غم و غصے کو غاصب صیہونی رژیم پر نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم فلسطینی باشندوں اور اسرائیلی محاصرے، مقبوضہ قدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ظلم و ستم اور دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے انقلابی فلسطینی جوانوں کے خلاف اندھا دھند طاقت استعمال کر رہی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تازہ ترین اقدام میں 4 فلسطینی انقلابی جوانوں کو زخمی اور شہید کرکے سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے اپنے اس تازہ ترین جرم کے ارتکاب سے فلسطینی قوم کے سپوتوں کے خلاف اپنے وحشیانہ رویئے کو طشت از بام کر دیا ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اسرائیلی جرائم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی اسرائیل کیطرف سے غزہ کی پٹی کے محاصرے اور فلسطینیوں کے خلاف مزید گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر اس کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، جو عالمی اور انسانی حقوق پر مبنی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button