مسئلہ کشمیر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے عالمی رہنمائوں سے رابطے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے‘ ڈنمارک ‘آئیوری کوسٹ اورسوئیڈن کے وزراءخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال اورخطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
زرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے آشکار کرنے اور اقوام متحدی کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر اور اس کے بعد کشمیری عوام کے لئے عالمی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے عالمی رہنمائوں سے رابطوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔سابق نگراں وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے بدھ کو شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے‘ ڈنمارک ‘آئیوری کوسٹ اورسوئیڈن کے وزراءخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال اورخطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ نے اپنی نارویجن ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ناروے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈینش ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے حوالہ سے ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔