اہم پاکستانی خبریں

کشمیریوں کو بھارتی دہشت گردی کا سامنا ہے،فردوس عاشق اعوان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ کشمیریوں کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اُجاگر کرنا ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فورسز کی بدترین جارحیت کا فوری نوٹس لے،کشمیر کے عوام بدترین کرفیو کے نتیجے میں دو ہفتے سے زائد کے عرصے سے اپنے گھروں میں قید ہیں،اس کرفیو کے نتیجے میں کشمیری عوام غذائی اجناس اور میڈیکل کی سہولیات سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر میں کشمیر اکنامک سیل بنایا جائے گا، پاکستانی سرمایہ کار بھی دنیا میں اپنے کاروباری دوروں کے دوران مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر کے موجودہ حالات میں جہاں حکومت اور ادارے اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں،وہیں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو بھی مظلوم کشمیری عوام کے دفاع کے لئے آگے آنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button