پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ حمید امامی کی محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدرنے صوبہ بھر کی انتظامیہ بشمول ضلعی حکومت و دیگر سکیورٹی اداروں سے ملاقات کرنے کا کہا اور محرم الحرام کے لئے باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا کہا۔

زرائع کے مطابق صوبائی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے ایک اعلامیے میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی کو محرم الحرام 1441ھ کے لئے تنظیمی و انتظامی ہدایات جاری کر دیں۔ صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی سمیت تمام صوبائی و ضلعی زمہ داران کو صوبہ بھر کی انتظامیہ بشمول ضلعی حکومت و دیگر سکیورٹی اداروں سے ملاقات کرتے ہوئے محرم الحرام کے لئے باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا کہا۔ اس کے علاوہ تنظیمی ہدایات میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی محرم کمیٹی کی تشکیل اور تمام اضلاع میں موجود ضلعی آرگنائزرز کو بھی متعلقہ ضلعوں میں محرم کمیٹی کی تشکیل دینا اور کنٹرول روم قائم کرنا شامل ہے۔

اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہنگو، پارا چنار و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی جنرل سیکرٹری کو اختیار دیا گیا کہ وہ علماء کرام و ذاکرین عظام کی صوبہ بندی اور شیڈول 4 جیسے مسائل میں اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی صدر نے صوبائی دفتر کو محرم الحرام کو میں 24 گھنٹے فعال رکھنے کا کہا، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال میں صوبائی و مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے حوالے سے اسکاوٹس تنظیموں سے بھی رابطہ میں رہنے کا کہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button