مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کوقیدی بنا رکھا ہے،ڈاکٹر اسد مجید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ مودی سرکارنے 90 لاکھ کشمیریوں کوقیدی بنا رکھا ہے۔تاہم یہ واضح ہے کہ بھارت کارویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید نے یوم آزادی کی مناسبت سے ورجینیا میں میلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اس مجید کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہاہے کہ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، عالمی اداروں اور تنظیموں کے مبصر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور بھارت کو اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ ورجینیا میںاپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر شدید تشویش ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کشیدہ صورتحال کس طرف جائےگی۔تاہم یہ واضح ہے کہ بھارت کارویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔