پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ کیرانی روڈ میں زخمی ہونے والی خاتون کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سپاہ یزید کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں ہونے والے بم دھاکے کے نتیجے میں سانحہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں زخمی ہونے والی شیعہ خاتون ‘‘گل افشان’’ اب سے کچھ دیر پہلے کراچی آغا خان اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں۔ شہید گل افشان کا جسد خاکی فاطمیہ غسل خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ جو کہ کل کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں بروز 16 فروری کی شام کوئٹہ کے شیعہ علاقے ہزارہ ٹاون میں کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 114 مومنین شہید ہوگئے۔