دنیا

مائیک پمپیو کی شام پر تازہ اسرائیلی جارحیت کی کھلی حمایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف سپاہ پاسداران اور ایران کے خطرے اور ممکنہ حملے کے جواب میں شام پر قبل از وقت اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہیں۔

زرائع کے مطابق غاصب اسرائیل کی جانب سے شام پر ہونے والی تازہ ترین جارحیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے کی حمایت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ میں نے آج اسرائیل کی طرف سے شام پر ہونے والے تازہ ترین ہوائی حملے کے بارے میں بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس کے دوران میں نے سپاہ پاسداران اور ایران کی طرف سے اسرائیل پر لاحق حظرات اور ممکنہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے قبل از وقت حملوں کی حمایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button