مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تعاون کی تنظیم نے کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
دنیا بھر کے 57 مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی عالمی تنظیم ’او آئی سی‘ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر ہندوستان یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔
اسلامی تعاون کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے یک طرفہ طور پر آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان سے 25 روز سے جاری مسلسل کرفیو کو ختم کرکے مواصلاتی نظام کو بحال کرنے مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تحفظات ہیں مسئلہ کشمیر کا حل طاقت میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں ہے۔