عاشورائے حسینی سے اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنایا جائے۔ اشرف غنی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صدر نے علمائے اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ عاشورائے حسینی سے ملک میں اتحاد و یکجہتی مضبوط بنانے کے لئے استفادہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں تحریک عاشورا کے زیرعنوان منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عاشورا اور تحریک امام حسین ؑ کی عظمت و اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور معاشرے میں دینی اقدار کو مضبوط بنانے میں علماء کے کردار کو اہم اور موثر قرار دیا ۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان کے علماء عاشوراء حسینی سے ملک میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان یکجہتی کے لئے استفادہ کریں۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اس ملک کے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا کہ وہ محرم میں عزادارن حسین ؑ کو مکمل پرامن ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بلاخوف اپنے مذہبی پروگرام منعقد کر سکیں۔