پاکستانی شیعہ خبریں

کمال انسانی تک پہنچنے کیلیے قرآن و اہلبیتؑ سے وابستگی ضروری ہے، علامہ ناظر تقوی

معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قرآن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قرآن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے۔

پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمﷺ نے انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے قر آن اور اہلبیتؑ کی طرف رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن سے اپنے آپ کو منسلک کیا، میں ضمانت دیتا ہوں کہ وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا۔

علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ اگر انسان قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن کو تھام لےتو کمال اور ارتقاء کی منزل کو طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے قرآن کو تربیت و انسان سازی کیلئے نازل کیا ہے، تاکہ اس کے احکامات پر عمل کرکے معاشرہ ترقی و کمالات کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت کا پیغام دیتا ہے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم انسانیت کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button