اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصاراللہ کی دھمکی، عرب امارات کے غبارے سے ہوا نکل گئی

انصاراللہ نے عرب امارات کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں سے باز رہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے عرب امارات کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو ایک خطاب میں کہا ہے کہ اگر یمن کے خلاف متحدہ عرب امارات کی جارحیتیں جاری رہیں اور وہ یمن کے خلاف جنگ میں شامل رہا تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عبدالملک الحوثی نے متحدہ عرب امارات کو نصیحت کی ہے کہ وہ یمن سے پسپائی اختیار کرنے کے مسئلے میں سچائی سے کام لے کیونکہ ابوظبی کے حالات خاص طور سےاقتصادی صورت حال مناسب نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کا اصلی رکن ہے جس نے ملت یمن کے خلاف اب تک بےشمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کردے گاجبکہ سعودی عرب نے عرب امارات کے اس اعلان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب امارات، امریکہ سمیت کئی ممالک نے یمن پر گزشتہ 5 سالوں سے جارحیت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ محاصرے کی وجہ سے غذائی اور ادویات کی قلت کے سبب تاریخ کی بدترین تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button