عراق میں حملہ امریکا کی ہم آہنگی سے کیا گیا، اسرائیل کا اعتراف
عراق میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ تل ابیب اور واشنگٹن کی آپسی ہم آہنگی سے کیا گیا تھا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق کے اندر اسرائیلی فوج کا حملہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے کیا گیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایک صیہونی فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ خبر صحیح ہے کہ عراق میں اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ تل ابیب اور واشنگٹن کی آپسی ہم آہنگی سے کیا گیا تھا اور اسرائیل عراق میں مداخلت کرنے کے لئے امریکیوں کے ساتھ ہر روز رابطے میں رہتا ہے۔
صیہونی فوج کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ پمپیئو کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اور سیکورٹی سطح پر بھی رابطہ برقرار ہے اور اسرائیل سیاسی اور فوجی سطح پر امریکا کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے اڈوں پر کئی بار حملے کئے گئے ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکارفورس نے ان حملوں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قراردیا ہے۔