یورپ کو امریکی پھانسی گھاٹ سے آزادی حاصل کرنے کا مشورہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یورپ کو مشورہ دیا کہ تمھیں ( یورپ) امریکی پھانسی گھاٹ سے آزادی حاصل کرنا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے فارن ایسٹس کنٹرول آفس کے ایران مخالف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے یورپ پر یہ جملہ کسا کہ اگر تم اس ادارے سے ( ایران کے ساتھ لین دین کی) اجازت مانگو گے تو تمہیں گستاخی کے جرم میں قید تنہائی میں ڈال دیا جائے گا اور اس کے بعد ممکن ہے کہ پھانسی پر بھی چڑھا دیا جائے۔
ایران کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تم (یورپ) یہ فیصلہ کرلو کہ تمہیں امریکی تختہ دار سے آزادی حاصل کرنا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں یورپ کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یورپ اپنا مستقبل امریکہ کے (فارن ایسٹس کنٹرول آفس) ہاتھوں گروی نہ رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن ایسٹس آفس ہی پورا امریکہ نہیں جبکہ یورپ ابھی تک امریکہ کی اسی دکان پر اجازت لینے کے لیے کھڑا ہے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا اشارہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے یورپی ملکوں کی امریکہ کے سامنے سماجت کی جانب تھا۔
دراین اثنا اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے یورپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو امریکہ پھانسی گھاٹ سے بچانے کی کوشش کرے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کا فارن ایسٹس کنٹرول آفس، واشنگٹن کی خارجہ پالیسی اور اہداف کے مطابق، دنیا بھر کی حکومتوں تنظیموں اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر عملدرآمد کرتا ہے۔