دنیا

ملائیشیا کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک مہینے سے زائد کے کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ قبل از این شاہ محمود قریشی ایران، بنگلہ دیش، ناروے، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کو مقبوضہ وادی کی ابتر صورت حال کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button