
عراقی فوج کا بابل میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سیکورٹی فورس کے خصوصی آپریشن گروپ نے صوبہ بابل کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
عراقی فوج کی فرات کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل سجاد الاسدی نے بتایا کہ صوبہ بابل میں جرف الصخر اور اس سے محلقہ علاقوں میں جاری سرچ آپریشن کا مقصد یوم عاشورہ پر زائرین اور عزاداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
اس آپریشن میں فوج کے ساتھ، عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
قبل ازیں عراق کے وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے اعلان کیا تھا کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور عزاداروں کے تحفظ کے خصوصی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
ہر سال نو اور دس محرم کی عزاداری میں شرکت کے لیے، اندرون عراق اور ایران سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔