
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں جنگ چھڑ گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عدن پر متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے تسلط اور ان کے ہاتھوں یمن کے مستعفی صدر کے حمایت یافتہ مسلح جنگجوؤں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
الخلیج آنلائن ویب سائٹ نے سنیچر کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ چونکہ سعودی حکومت یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح جنگجوؤں کی مالی اور عسکری مدد کر رہی ہے اس لئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے منصورہادی کے حمایت یافتہ مسلح جنگجؤوں کو نشانہ بنائے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفادات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
عدن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے علیحدگی پسندوں کی حمایت کے بعد سعودی عرب نے اپنے پہلے سرکاری بیان میں بالواسطہ طور پر جنوبی عبوری کونسل کے فوجیوں کی حمایت کئے جانے کو ہدف تنقید بنایا اور عدن میں حکومت کے سول اور فوجی دفاتر اور چھاؤنیوں کو منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل اور منصور ہادی کے مسلح جنگجوؤں کے درمیان یکم اگست سے جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر حملے کے بعد یمن کے ایک ایک حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ اپنے مقامی اور غیرملکی ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کو یمنی فوج اور عوام کے خلاف جارحیتوں اور حملے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔