
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
اسرائیلی حکومت کا ایک اور صیہونی بستی قائم کرنے کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے وادی اردن کےایک علاقے میں صیہونی بستی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں واقع وادی اردن میں ایک اور صیہونی آبادی قائم کرنےکی اجازت دے دی ہے۔
میووت یریشو نامی علاقے کےحوالے سے یہ فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کےخصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجازت اسرائیل میں الیکشن سے دو روز قبل دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرلیں گے۔
دریں اثنا امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے۔