سعودی عرب کو امریکہ کی اور ہمیں اللہ کی مدد پر فخر ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آل سعود کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے جبکہ ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی یمن پر مسلسل جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن پر جارحیت جاری رکھی تو سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو تباہ کردیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے نہیں ہیں ہم مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کی ہر جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
انھوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات میں کام کرنا ترک کردیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ کی حمایت اور مدد پر ناز ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر فخر ہے۔ سعودی عرب کا حامی بڑا شیطان امریکہ ہے اور یمنی عوام کا حامی اور مددگار اللہ تعالی کی ذات ہے۔