پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر میں مظالم پرعالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونیوالے مظالم پر دنیائے اسلام کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک خصوصاً مسلم حکمران اس سلسلے میں حق بات کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، یہ لوگ اپنے مفادات کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں مسلمانوں خصوصاً فلسطین، کشمیر، یمن، بحرین، نائجیریا، افغانستان اور بھارت میں مسلمانوں کو درندگی اور وحشیانہ طریقوں سے اذیت دے کر قتل کرنے کا عمل نظر نہیں آتا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مسلم رہنما صرف زبانی جمع خرچ اور فرضی بیانات سے کام لے رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں مایوسی پھیلے گی، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو جتنی اپنی فکر اور اپنی کرسی عزیز ہے اس کے مقابلے میں دنیائے اسلام کا مفاد عزیز نہیں، مسلم سربراہان کو چاہیئے کہ وہ حسینی فکر و فلسفے اور جرات و بہادری اور حوصلے سے کام لیں اور باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں، خصوصاً امریکہ و اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button