انصار اللہ کی ایک بار پھر سعودی حکومت کو جنگ بندی کی پیشکش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی دعوت دی اور کہا کہ سعودی عرب کو جنگ بندی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کی فوجی طاقت و صلاحیت پوری دنیا پر ثابت ہوجانے اور جارح قوتوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے بعد اب یمن جارح قوتوں کو جنگ بندی کی دعوت دیتا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ جنگ بندی سب کے فائدے میں ہوگی اور یمن سے زیادہ سعودی عرب کو اس کا فائدہ ہوگا۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہ اگر سعودی عرب یمن کی جانب سے جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دےگا اور جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھےگا تو پھر دوسرا فیصلہ کیا جائے گا۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط بھی نے کہا ہے کہ یمن جنگ بندی کے اپنے اعلان کے بعد اب سعودی عرب کی جانب سے بھی ایسے اقدام کا منتظر ہے کہ وہ اپنے سبھی زمینی اور ہوائی حملےبند کردے گا انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنی جارحیتوں کو جاری رکھے گا تو یمن جواب دینے کا حق محفوظ رکھےگا۔