مشرق وسطی
بحرینی اور سعودی وزراء کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب اور بحرین کے وزراء خارجہ نے اسرائیل کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی نامہ نگار شمعون آران نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کیٹز کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ نے دو عرب وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نام ظاہر نہیں کئے تھے۔
واضح رہے کہ ان دنوں امریکی دباو اور لالچ میں آ کر بعض عرب ممالک خاص طور سے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل کے ساتھ درپردہ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔