پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کی لاپتہ شیعہ عزادار یافث ہاشمی کے گھر آمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان سے جبری طور پر لاپتہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے، لواحقین سے ملاقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےڈیڑھ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ہونے والے معروف قانون دان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار یافث نوید ہاشمی کے گھر ان کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما ؤں کے ہمراہ علامہ محمد امین شہیدی، علامہ اقتدار حسین، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد عباس وزیری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور انسان اور پاکستانی آپ کے ساتھ ہوں ، میں جبری شیعہ گمشدگیوں کے معاملے میں حتی المقدور کوشش کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button