مشرق وسطی

سعودی عرب کے خالد بن سلمان کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے نائب وزير دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے خلافہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی طرف سے جوابی کارروائی نہ کرنے کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور سعودی عرب یمن میں امن و سکون کا خواہاں ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ 5 سالوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے اور یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور اب یمنیوں نے سعودی عرب کو جب منہ توڑ جواب دیا ہے تو سعودی عرب یمنی عوام کی دفاعی توانائی کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر بھیانک اور سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں اور سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں کئی ملین یمنی بے گھر ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button