امریکہ کی ناکامی، شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات بے تنیجہ ختم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کو سفارتی سطح پر ایک اورناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور ایک بار پھر شمالی کوریا کےساتھ اس کے جوہری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
امریکہ اور شمالی کوریا کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاملات میں پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کیلئےسویڈن میں ملاقات کی۔
امریکی حکام سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے سینئر جوہری مذاکرات کارکم میونگ گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری توقع کے مطابق نہیں تھے اور ان سےکچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
شمالی کورین مذاکرات کار نے مزید کہا کہ امریکہ سے جوہری معاملات کے حل کے لیے لچکدار، نئے اور قابل عمل تجویز پیش کرنے کی توقع تھی لیکن امریکی حکام نے ہمیں بہت مایوس کیا، امریکہ نے اپنا پرانا نظریہ اور رویہ تبدیل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد یہ ان ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
یاد رہے کہ امریکہ سمیت متعدد ممالک کی مذمت، پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا آئے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کرتا رہتا ہے اور اس کو اپنا حق مانتا ہے۔ اسی طرح وہ گذشتہ 12 سالوں میں ناصرف 5 ایٹمی تجربات کرچکا ہے بلکہ چھٹا تجربہ کرنے کا اعلان بھی کرچکا ہے۔