
امریکہ نے شامی کردوں کے ساتھ کئے وعدے توڑ کر پیٹھ دکھا دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ نے شامی کردوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو توڑتے ہوئے ترکی کو کردوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیدیا ہے۔
شمالی شام میں علیحدگی پسند کردوں کے زیر اثر علاقے میں ترک صدر طیب اردوغان کی فوجی کارروائی کے عندیہ پر امریکہ نے رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فوج کو سرحد سے واپس بلالیا ہے تاکہ ترک فوج آسانی سے کرد علاقوں میں داخل ہوسکیں۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان کی جانب سے کسی بھی وقت شام میں داخل ہوکر فوجی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر شام کی سرحد پر موجود امریکی فوج کے دستوں کو وائٹ ہاؤس نے رکاوٹ نہ بننے کا حکم دیا ہے۔
حکم کی تعمیل میں امریکی فوجیوں نے شام اور ترکی کی سرحد کو خالی کردیا ہے۔ ادھر کردوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ان کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو توڑ دیا ہے اور انھیں ترکی کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔