امریکہ کی دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران، امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے ہانک کانگ سے متعلق امریکی کانگریس کی حالیہ گستاخانہ قرارداد کے رد عمل میں کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اورعدم استحکام پھیلانے کا امریکی حربہ ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران، امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
سیدعباس موسوی نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کو بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے دیگر ممالک میں عدم استحکام پھیلانے کا امریکی حربہ قراردیا اور کہا کہ ان جیسے کیسوں میں یہ امریکی کانگریس کا پہلا اقدام نہیں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج شہریوں کا حق ہے، جو امن و امان کے دائرہ کار اور کسی بیرونی مداخلت کے بغیر ہونا چاہئیے۔