قاسم سلیمانی نے اسرائیل، امریکہ و سعودیہ کی نیندیں حرام کردیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی منفرد اور غیر یقینی کامیابیوں نے امریکی،اسرائیلی و سعودی حکمرانوں کا چین سکون چھینتے ہوئے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خطے میں امریکی و اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لئے سرگرم آل سعود اور ان کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف اعلیٰ ترین سیاسی ودفاعی بصیرت نے قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کا عظیم سپہ سالار بنا دیا ہے۔
ونسٹن یونیورسٹی امریکہ کے پروفیسر اور معدد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سپاہ قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے مشرق وسطیٰ میں اپنی منفرد سیاسی و دفاعی بصیرت اور جذبہ جہاد کیوجہ سے ایک عظیم اور اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ موجود دور میں عالم اسلام میں جنرل قاسم سلیمانی جیسے عظیم اور نڈر سپہ سالار کی موجودگی عالم اسلام کے لئے باعث شرف ہے۔ ڈاکٹر کیون کا کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈر کیجانب سے داعش کیخلاف عراق اور شام میں بنائی گئی پالیسیوں سے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ڈاکٹر کیون نے ایرانی سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عالمی امریکی،اسرائیلی و سعودی دہشتگردی کیخلاف لڑنے والا ایک کامیاب ترین کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ و اسرائیل اور ان کے حواریوںخلاف ایسی عوامی فورسز کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لی جو سفاک ترین دہشتگرد گروہ داعش کے خاتمے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کی فورسز،آل سعود اور امریکی و اسرائیلی کرائے کے ٹٹوؤں اور داعشی دہشتگردوں کے برخلاف(جو امریکہ،اسرائیل اور آل سعود سے پیسے لیکر لڑتے ہیں)، میدان جنگ میں پورے ایمان اور انتہائی جانفشانی سے لڑتی ہیں۔