دنیا

امریکی فوج کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنا تاریخی غلطی تھی۔ صدر ٹرمپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکہ وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاع پر عراق گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، غلط فیصلے کی وجہ سے ہزاروں امریکی فوجی ہلاک اور اسی کھرب ڈالر خرچ ہوئے، اب ان مضحکہ خیز جنگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں آٹھ ٹریلین ڈالرز خرچ کیے، ہزاروں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے، یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کیا ہے، ترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمینی حقایق کے پیش نظر امریکہ نے جن ممالک میں اپنی فوجیں بھیجی ہیں وہاں انھیں سخت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اب امریکہ ان ممالک سے اپنی شکست خوردہ افواج کو نکالنے اور اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button